Saturday 30 September 2017

محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران ، اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں‘کیپٹن (ر) عارف نواز




مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران ، اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں‘کیپٹن (ر) عارف نواز


محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران ، اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں
لاہو ر: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران ، اہلکار ، قومی رضاکاراور والنٹئیرز پنجاب بھر میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں،امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کے گرد عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں اور سفید کپڑوں میں کمانڈوز کو بھی حساس مجالس اور جلوسوں میں ڈیوٹی پر مامور کیاگیا تاکہ دوران محرم سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بناتے ہوئے صوبے میں امن و امان کی فضا کو برقرا ر رکھا جا سکے اور اس مقصد کیلئے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے ریجنز اور اضلاع میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جو حساس مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی روٹ اور دیگر انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کرکے رپورٹ متعلقہ آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوانے کے ساتھ ایک کاپی سنٹرل پولیس آفس کنٹرول روم میں بھجوائیں جبکہ سیکیورٹی انتظامات کیلئے پنجاب بھرمیں امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں امام بارگاہ گلشن زہرہ بھیکھے وال ، جامع مسجد محمدی حالی روڈ گلبرگ کے اچانک دورہ کے دوران مجالس اور امام بارگاہوں کے سیکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے کیا ۔ آئی جی پنجاب اچانک دورے کے دوران مجالس اورامام بارگاہوں کے منتظمین سے بھی ملے اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے دریافت کیاجنہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور مقامی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جس جانفشانی سے اس شدید موسم میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور تمام تر خطرات کے باوجود پولیس اہلکار ہماری حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر جس طرح فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس پر ہم پنجاب پولیس کے مشکور ہیں آئی جی پنجاب ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے بھی ملے اوران سے ڈیوٹی اور کھانے کی بروقت فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن عمر فاروق اورایس پی ماڈل ٹاؤن حسین حیدر بھی موجود تھے جنہوں نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کوڈیوٹی سے قبل موجودہ حالات کے تناظر میں ڈیوٹی کی نوعیت اور حساسیت کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جارہی ہے تا کہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن اور بھرپور جذبے سے سر انجام دے سکیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حساس جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے گرد سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مجالس اور جلوسوں میں شرکت کرنیوالے عزادار واک تھر و گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک ہوئے بغیراندر داخل نہ ہوسکیں۔آئی جی پنجاب نے محرم الحرام کے سیکورٹی پلان کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی تھری کا دورہ بھی کیا جہاں سی سی پی او لاہور نے انہیں نویں اور دسویں محرم کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سیکورٹی انتظامات میں کوئی کسر نہ باقی چھوڑی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 9 محرم اور یوم عاشور کا سیکیورٹی پلان وہ خود ترتیب دیں اور جلوسوں کے منتظمین کی تجاویز کو بھی اس حوالے سے مد نظر رکھا جائے اور سیکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے قابل عمل ہر تجویز کو مد نظر رکھا جائے ۔

No comments:

Post a Comment