Saturday 30 September 2017

کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹ کرس گیل جو تیز کھیلنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے انہوں نے زیادہ چھکے لگانے والوں میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے ون کرکٹ میں 250 سے زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کرس گیل نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ میںپانچ چھکے لگا کر انجام دیا، پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی ون ڈے میں 351 چھکے لگا کر سب سے آگے ہیں جبکہ سری لنکا کے جے سوریا 270 چھکوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں، واضح رہے کہ کرس گیل چھکوں کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15 بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

خواتین عماد وسیم سے بچ کر رہیں کیونکہ ۔۔۔! افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے ایک اورسنگین الزام عائد کردیا


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

خواتین عماد وسیم سے بچ کر رہیں کیونکہ ۔۔۔! افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے ایک اورسنگین الزام عائد کردیا


لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم پر الزامات عائد کرنے والی افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے دیگر خواتین کو عماد وسیم سے بچ کر رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔عماد وسیم نے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ کے الزامات کی تردید کی ہے تاہم دوشیزہ اپنے الزامات  سے دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں۔ افغان دوشیزہ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کے دیگر خواتین سے بھی تعلقات تھے۔عماد وسیم قابل بھروسہ نہیں،اس نوجوان کیساتھ نہیں رہ سکتی۔ میں دوسری خواتین کو بھی خبردار کرتی ہوں کہ وہ عماد وسیم سے بچ کر رہیں۔ 
دریں اثنا قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم پر الزامات لگانے والے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی رواں سال جولائی میں عماد وسیم سے لندن میں ملاقات ہوئی ،پاکستانی کرکٹر نے انہیں لندن بلایا، گھومنے پھرنے کے بعد شادی کا جھانسہ دیا اور پھر چپ سادھ لی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھاکہ انہوں نے عماد کے لندن میں دوست سے بھی رابطہ کیا لیکن وہ بھی کچھ نہ کر سکا۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کے رابطے پر عماد وسیم نے الزامات کی تردید کر دی اور ساتھ ہی تصاویر کو جعلی قرار دیا جب ان سے دونوں کی ویڈیو اور ہوٹل بکنگ کا پوچھا گیا تو جواب دیئے بغیر کال کاٹ دی۔علاوہ ازیںآل راؤنڈر عماد وسیم کی افغان خاتون کے ساتھ تصایر کے بعد ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ۔کرکٹر عماد وسیم نے منظر عام پر آنے والی افغان خاتون کے ساتھ تصاویر کو فوٹو شاپ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا اسکینڈل کی تردید کی تھی ۔ گزشتہ روز کرکٹر کی اسی افغان خاتون کے ساتھ ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں عماد وسیم افغان خاتون کے ساتھ مسکراہٹوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عماد وسیم پرافغان خاتون نے تصویریں شیئر کی تھی اورالزام عائد کیا تھا کہ آل راؤنڈر نے انہیں شادی کا جھانسہ دے کر لندن بلایا لیکن اب وہ پلٹ کر جواب نہیں دے رہے ۔
واضع رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم پر الزامات لگانے والے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی رواں سال جولائی میں عماد وسیم سے لندن میں ملاقات ہوئی دریں اثناسوشل میڈیا پر اپنے متعلق خبریں اور تصاویروائرل ہونے کے بعد بلآخر قومی کرکٹرعماد وسیم سے رہا نہ گیا اور معاملے کی حقیقت بتادی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 دن سے سوشل میڈیا پر عماد وسیم کی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیںجن میں دونوں کو ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد تصاویرپر طرح طرح کی چہ مگوئیاں اور باتیں کی گئیں ٗ یہاں تک پاکستان کے کچھ میڈیا اداروں نے بھی ان وائرل تصاویر پر خبریں شائع کیں۔خبروں کے مطابق عماد وسیم کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی افغان نژاد ہے جن سے وہ شادی کرنے والے ہیں یا ان کی شادی ہو چکی ہے، خبروں میں لڑکی کو نیدرلینڈ کی شہری بھی بتایا گیا۔تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس وجہ سے مجبور ہوکر عماد وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی۔
عماد وسیم نے ایک منٹ 19 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو کے ذریعے وائرل تصاویر کی وضاحت پیش کی۔عماد وسیم نے بتایا کہ انہوں نے ایک مداح لڑکی کے ساتھ تصاویر بنائیں مگر لوگوں نے ان کو ایڈٹ کرکے کہا کہ ان کی شادی ہوگئی۔قومی کرکٹر نے کہا کہ اس کے بعد ایک اور تصویر لگائی گئی ٗ اور کہا گیا کہ ان کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی ان کی ’گرل فرینڈ‘ ہے اور عماد اپنی بیوی کو دھوکہ دے رہے ہیں۔عماد وسیم نے وضاحت کی کہ ان کی نہ کسی سے شادی ہوئی، نہ کسی سے شادی کے دعوے ہوئے ہیں۔انہوں نے عوام اور بالخصوص میڈیا سے گزارش کی کہ اس طرح کی چیزوں کو چلانے سے گریز کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک خود پر لگے الزامات پر کوئی وضاحتی ویڈیو جاری نہیں کی، لیکن اس بار وہ یہ کرنے پر مجبور ہوئے۔

وہ لمحہ جس نےفخر زمان کی زندگی کو بدل دیا


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

وہ لمحہ جس نےفخر زمان کی زندگی کو بدل دیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میں سنچری نے میری زندگی بدل دی، عظیم کھلاڑیوں کی طرح لوگوں کی جانب سے احترام ملنا باعث فخرہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان کا انٹرویو میں اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میںبھارت کے خلاف فائنل میں سنچری نے میری زندگیبدل دی اورعظیم کھلاڑیوں کی طرح لوگوں کی جانب سے احترام ملنے پر باعث فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی جلدی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔ فائنل میں بہت زیادہ دبائو تھا تاہم ا س بات کی خوشی ہے کہ بھارت کے خلاف سنچری بنانے میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مد احوں کو مایوس نہ کروں، مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہدف ہے۔

دنیا بھر میں عالمی یوم قلب منایا جارہا ہے!


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

دنیا بھر میں عالمی یوم قلب منایا جارہا ہے


دل کا عالمی دن یعنی ورلڈ ہارٹ ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو امراض قلب کی وجوہات، علامات، بروقت تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔
دل کے عارضے کی ایک بڑی وجہ معلومات کی کمی، تمباکو نوشی، شوگر، بلند فشار خون، آرام پسندی، غیر متحرک طرز زندگی، موٹاپا، بسیار خوری اور باقاعدگی کے ساتھ ورزش نہ کرنا ہے۔ آج عالمی یوم قلب کے موقع پر ہم آپ کو ایسی خاموش علامات سے واقف کروا رہے ہیں جو دل کی خرابی کی طرف اشارہ کرتی ہیں اور اگر آپ میں ان میں سے کوئی بھی علامت موجود ہے تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ میں ان میں سے کوئی بھی علامت موجود ہے تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔
– شدید تھکن
– سوجن
– چلنے کے دوران تکلیف
– چکر آنا
– ڈپریشن
– سر میں درد
– سونے کے دوران دل کی دھڑکن سنائی دینا

حکومت کا اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور جرنیلوں کو احتساب قانون کے دائرے میں لانے پر غور، ذرائع


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

حکومت کا اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور جرنیلوں کو احتساب قانون کے دائرے میں لانے پر غور، ذرائع


اسلام آباد: وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت نیب قانون کے از سر نو جائزے کے معاملے پر اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور جرنیلوں کو احتساب قانون کے دائرے میں لانے کی تجویز پر غور ہوا۔
وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیب کے نئے مجوزہ قانون پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر اور فرحت اللہ بابر موجود نہیں تھے۔
ذرائع کے مطابق فرحت اللہ بابر نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور جرنیلوں کو بھی احتساب قانون کے دائرے میں لانے کی تجویز دی تھی جس پر وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ یہ تجویز اہم ہے اس پر غور پیپلزپارٹی کے ارکان کی موجودگی میں کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پالیمانی کمیٹی کو قومی احتساب بیورو کا نام قومی احتساب کمیشن سے تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی اور نیب کے مجوزہ نئے قانون میں پلی بارگین اور لوٹی رقم کی رضا کارانہ واپسی ختم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب کمیشن کے تحت احتساب تفتیشی ایجنسی بھی قائم کی جائے گی اور مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں بھی چلانے کی تجویز دی گئی ہے اور ایجنسی وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کے نئے قانون میں بد عنوانی کی تعریف میں بھی کچھ تبدیلیاں زیر غورہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ موجودہ چیرمین نیب کی مدت اس وقت 4 سال ہے اور اسے کم کرکے 3 سال کرنے کی تجویز دی گئی اور ان تمام چیزوں پر غور 4 اکتوبر کو طلب کیے جانے والے اجلاس میں ہوگا۔
وزیر قانون زاہد حامد کا نمائندہ جیونیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیب کے مجوزہ قانون پر تمام جماعوں کا اتفاق ہے تاہم ابھی یہ طے ہونا ہے کہ اس کا اطلاق صرف وفاق پر ہوگا یا صوبوں پر بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے قانون میں خیبرپختونخوا اور سندھ کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے تذبذب ہے۔

ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک


ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر پٹڑیوں کو عبور کرنے والے پل پر بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے 30 کی حالت تشویشناک ہے۔
ممبئی میں بارش کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول متاثر ہونے سے ایک ہی وقت میں 4 ٹرینیں اسٹیشن پر موجود تھیں جب کہ مسافروں نے ٹکٹ لینے کے لئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو اچانک بھگدڑ مچ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق بارش سے بچنے کے لئے غیرمعمولی طور پر مسافروں کی بڑی تعداد پل پر موجود تھی جو بارش کے رکنے کا انتظار کر رہے تھے کہ اس دوران بھگدڑ مچی۔
ریلوے ترجمان انیل سکسینا کے مطابق اسٹیشن پر مسافروں کی تعداد بڑھنے سے جگہ کم پڑ گئی اور جب مسافروں نے اپنی ٹرینوں کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
دوسری جانب پولیس نے اس اطلاعات کی تحقیقات شروع کردی کہ بھگدڑ سے پہلے پل کے قریب شارٹ سرکٹ کی آواز سنی گئی جو بھگدڑ کی وجہ بنی۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ شروع


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ شروع


بالی وڈ میں امن کی نوبل انعام یافتہ اور پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسفزئی پر بننے والی فلم ’’گل مکئی‘‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ نے 2009 میں سوات آپریشن کے دوران برطانوی میڈیا میں ڈائری لکھ کر سوات کی کشیدہ صورت حال کی منظر کشی کرکے عالمی شہرت حاصل کی تھی جس پر انہیں ستارہ جرات بھی دیا گیا۔
ملالہ پر 9 اکتوبر 2012 میں اسکول سے گھر واپسی پر قاتلانہ حملہ ہوا اور سر میں گولی لگنے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں جنہیں علاج کے لیے بیرون ملک لے جایا گیا، حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے دنیا بھر میں پہچانے جانے والا نام بن گیا ہے۔
دنیا بھر میں ملالہ کی بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کوششوں کو نہ صرف سراہا گیا ہے بلکہ انہیں اسی جدوجہد کے سلسلے میں امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا۔بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس کی ہدایت کاری کے فرائض امجد خان سر انجام دے رہے ہیں۔

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز کی پیشرفت رپورٹ نگراں جج کو ارسال


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز کی پیشرفت رپورٹ نگراں جج کو ارسال


اسلام آباد: نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف دائر ریفرنسز پر پیشرفت رپورٹ نگراں جج کو بھجوادی۔
نیب کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں دائر ریفرنسز پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے اور اسلام آباد کی احتساب عدالت نے میاں نوازشریف پر فرد جرم کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے جب کہ ان بچوں کو بھی اسی روز پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے ریفرنسز پر پیشرفت رپورٹ کیسز کی نگرانی کرنے والے سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس اعجاز الاحسن کو بھجوادی ہے جو پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار کے دستخط سے جمع کرائی گئی۔
نیب رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ہیں، نواز شریف اور ان کے بچوں کی آئندہ پیشی 2 اکتوبرکو ہے جب کہ نواز شریف کے بچوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ کیس میں اسحاق ڈار کی پیشی 4 اکتوبر کو ہوگی جب کہ چاروں ریفرنسز میں گواہوں کی فہرست مکمل ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف لندن پراپرٹیز اور آف شور کمپنیوں پر 3 ریفرنسز دائر کیے ہیں اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر ایک ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس میں عدالت کے 5 رکنی لارجر بینچ نے جسٹس اعجاز الاحسن کو کیسز پر نگراں جج مقرر کیا تھا۔

آصف زرداری اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بچانے کے لئے سرگرم


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

آصف زرداری اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بچانے کے لئے سرگرم


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری سرگرم ہوگئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو اسلام آباد طلب کرلیا جب کہ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے دوران اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی تحریک انصاف کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پی ٹی آئی کی تحریک کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا ایسا ایشو چھیڑا گیا جس کی ضرورت نہیں تھی تاہم پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اتحاد پر بھی مشاورت کی گئی جب کہ اس دوران اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے امکان اور چیرمین نیب کے تقرر سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
دوران اجلاس خورشید شاہ بت مختلف سیاسی جماعتوں اور وزیر اعظم سے ہونے والی بات چیت پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں آصف زرداری نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ آج کل کیا ایم کیوایم حکومت میں ہے یا اپوزیشن میں؟ جس پر خورشید شاہ نے جواب دیا کہ ایم کیو ایم نے کچھ دن پہلے وزیر اعظم شاہد خاقان کو ووٹ دیا تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پر اعتماد ہیں، ہمیں تمام ساتھیوں اور اتحادیوں کا اعتماد حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نےغیر جانبدار اورغیر متنازع چیرمین نیب کے چناؤ کا حق خورشید شاہ کو دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس کے بعد خورشید شاہ وزیر اعظم کو اپوزیشن کے متفقہ نام سے آگاہ کریں گے۔خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان ایک ملاقات بھی ہوچکی ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران پارلیمانی سیاست میں تعاون اور نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو کرلے، پیپلزپارٹی


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو کرلے، پیپلزپارٹی


اسلام آباد :  پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے خورشید شاہ پر ہی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو پورا کرلے۔
پیپلزپارٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو طریقہ آئین میں درج ہے اسی پر چلتے ہوئے چیرمین نیب اور عبوری حکومت کا تقرر ہونا ہے، ایک صوبے میں پی ٹی آئی حکومت میں ہے اور ایک میں اپوزیشن میں، تو دونوں صوبوں میں ان کی مشاورت سے ہی عبوری حکومت آئے گی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے بارے میں بار بار مک مکا کا کہا جارہا ہے، مخالفین اگر یہ کہیں تو ٹھیک ہے لیکن میڈیا بھی کہہ رہا ہے جو افسوسناک ہے، مک مکا کی باتوں کی مذمت کرتے ہیں، کسی مک مکا کا حصہ تھے ہیں اور نہ رہیں گے، اگر سسٹم بچانے کو مک مکا کہتے ہیں تو کہتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف حکومت میں بھی ہیں اور اپوزیشن بھی کرنا چاہتے ہیں اسی طرح ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی ہے اور اپوزیشن بھی کرنا چاہتی ہے جب کہ ایم کیو ایم یہ خود کر رہی ہے یا ان سے کروایا جا رہا ہے، کچھ ہو رہا ہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرکے انتخاب پرہماری اسٹریٹیجی ہے جو شیئرنہیں کرسکتے، ہمارے ساتھی اور دوست ہمارے ساتھ ہیں، جہاں جہاں مشاورت کی ضرورت ہوگی وہ ہم کریں گے اور ہر معاملے پر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک ریاض ہمارے پیغام رساں نہیں، وہ ذاتی حیثیت میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے گئے، اگر ہم نے کوئی خفیہ سفارت کاری ہی کرنا ہے تو میڈیا کو بتا کر کیوں کی جائے گی، وہ رات کے اندھیرے میں بھی ہوسکتی ہے۔
اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو پورا کرلے، ہمیں خورشید شاہ پر مکمل اعتماد ہے۔
جب کہ چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے الائنس سے بڑا کوئی سیاسی مک مکا نہیں، ابھی کوئی نام سامنے نہیں آیا اور اگر پی ٹی آئی کے پاس کوئی فرشتے ہیں تو سامنے لے آئیں۔

مسلم لیگ ن کی پارٹی صدر کے الیکشن کے لیے سرگرمیاں تیز


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مسلم لیگ ن کی پارٹی صدر کے الیکشن کے لیے سرگرمیاں تیز


اسلام آباد: مسلم لیگ نواز نے پارٹی صدر کے الیکشن کے حوالے سے سرگرمیاں تیز کردی ،جس کے تحت تین اکتوبر کو پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں تبدیلی کے بعد صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جبکہ امکان ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ کوئی بھی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے 2 اکتوبر کے ایجنڈے میں الیکشن بل 2017 شامل ہو گا جبکہ اسی روز اس کی منظوری لے لی جائے گی۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق


بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر رخ چکری راولا کوٹ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج کی فائرنگ صوبیدار اور خاتون سمیت 3شہری شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، نشانہ بننے والے شہریوں کے انخلا میں مدد دینے والی آرمی پٹرول ٹیم پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے نائب صوبیدار ندیم شہیدہوگیا ، جبکہ 3 جوان اور ایک شہری زخمی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آرنے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو بھرپور جواب دیا، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے جانی نقصانات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

میں سمجھتا ہوں اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، عمران خان


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

میں سمجھتا ہوں اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، عمران خان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، خواجہ آصف سمیت سب کو عدالتوں میں لے کر جاوں گا۔میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم سڑکوں پر آسکتے ہیں۔
آدم خوروں کے شکاری کی جنگلی زندگی کی داستان قسط نمبر 2
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود معید پیر زادہ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ خواجہ آصف کے بیان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا کیونکہ ملیحہ لودھی نے بھارت کو جواب دیا تھا خواجہ آصف نے اسے غلط ثابت کردیا جبکہ انہیں امریکہ میں پاکستان کا موقف بیان کرنا چاہیے تھااگر کوئی طالبعلم بھی وہاں خواجہ صاحب کی جگہ پر موجود ہوتا تووہ بھی ایسی حماقت نہ کرتا ،میرے خیال میں ان کوکبھی وزیرخارجہ نہیں بناناچاہیے تھا ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکیلئے ایم کیوایم کے علاوہ ابھی کسی جماعت سے باقاعدہ رابطہ نہیں کیالیکن اگرقائدحزب اختلاف کیلئے ہماری بات نہ مانی گئی توسڑکوں پرآئیں گے۔ پاکستان کی معیشت کا انتا برا حال نہیں تھا جتنا آج ہے ،اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔کے پی میں ٹیچرزکی بھرتیاں میرٹ پرکررہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں پہلے3ہزارڈاکٹرتھے اوراب ان کی تعداد9ہزارہے۔یہی نہیں ہم نے گورنمنٹ ہسپتالوں کے مینجمنٹ سسٹم کوبہتربنایا۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بیرون ملک سے ڈاکٹر کام کرنے آتے ہیں ۔صحت اورتعلیم کے معیارمیں خیبرپختونخواسب سے آگے ہے۔ خیبرپختونخوامیں غربت میں بھی 50فیصدکمی آئی ہے۔
عمرا ن خان نے دعویٰ کیا کہ اورنج ٹرین سے متعلق 2سوارب روپے کاخفیہ معاہدہ ہے جبکہ حکومتی عہدیدارو ں نے عدالت میں تسلیم کیاہے معاہدہ خفیہ ہے،اگر ہم اداروں میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں تومافیامخالفت کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں تمام حکومتی مشینری شریف خاندان کی تھی ۔ووٹ خریدنے کیلئے 8،8ہزار روپے فی کس ادا کئے گئے،جمہوریت اخلاق سے چلتی ہے لوگوں کو خریدنے سے نہیں ۔

آصف زرداری سے برطانوی رکن پارلیمنٹ سیدہ ناز شاہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

آصف زرداری سے برطانوی رکن پارلیمنٹ سیدہ ناز شاہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات


اسلام آباد : سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں برطانوی رکن پارلیمنٹ سیدہ ناز شاہ کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ملک کے لئے خدمات اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور چوہدری یاسین بھی موجود تھے۔

محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران ، اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں‘کیپٹن (ر) عارف نواز




مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران ، اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں‘کیپٹن (ر) عارف نواز


محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران ، اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں
لاہو ر: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران ، اہلکار ، قومی رضاکاراور والنٹئیرز پنجاب بھر میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں،امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کے گرد عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں اور سفید کپڑوں میں کمانڈوز کو بھی حساس مجالس اور جلوسوں میں ڈیوٹی پر مامور کیاگیا تاکہ دوران محرم سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بناتے ہوئے صوبے میں امن و امان کی فضا کو برقرا ر رکھا جا سکے اور اس مقصد کیلئے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے ریجنز اور اضلاع میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جو حساس مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی روٹ اور دیگر انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کرکے رپورٹ متعلقہ آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوانے کے ساتھ ایک کاپی سنٹرل پولیس آفس کنٹرول روم میں بھجوائیں جبکہ سیکیورٹی انتظامات کیلئے پنجاب بھرمیں امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں امام بارگاہ گلشن زہرہ بھیکھے وال ، جامع مسجد محمدی حالی روڈ گلبرگ کے اچانک دورہ کے دوران مجالس اور امام بارگاہوں کے سیکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے کیا ۔ آئی جی پنجاب اچانک دورے کے دوران مجالس اورامام بارگاہوں کے منتظمین سے بھی ملے اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے دریافت کیاجنہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور مقامی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جس جانفشانی سے اس شدید موسم میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور تمام تر خطرات کے باوجود پولیس اہلکار ہماری حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر جس طرح فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس پر ہم پنجاب پولیس کے مشکور ہیں آئی جی پنجاب ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے بھی ملے اوران سے ڈیوٹی اور کھانے کی بروقت فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن عمر فاروق اورایس پی ماڈل ٹاؤن حسین حیدر بھی موجود تھے جنہوں نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کوڈیوٹی سے قبل موجودہ حالات کے تناظر میں ڈیوٹی کی نوعیت اور حساسیت کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جارہی ہے تا کہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن اور بھرپور جذبے سے سر انجام دے سکیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حساس جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے گرد سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مجالس اور جلوسوں میں شرکت کرنیوالے عزادار واک تھر و گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک ہوئے بغیراندر داخل نہ ہوسکیں۔آئی جی پنجاب نے محرم الحرام کے سیکورٹی پلان کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی تھری کا دورہ بھی کیا جہاں سی سی پی او لاہور نے انہیں نویں اور دسویں محرم کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سیکورٹی انتظامات میں کوئی کسر نہ باقی چھوڑی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 9 محرم اور یوم عاشور کا سیکیورٹی پلان وہ خود ترتیب دیں اور جلوسوں کے منتظمین کی تجاویز کو بھی اس حوالے سے مد نظر رکھا جائے اور سیکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے قابل عمل ہر تجویز کو مد نظر رکھا جائے ۔

ورک ویزہ کی آڑ میں ٹریول ایجنٹس سادہ لوح پاکستانیوں کو لوٹنے لگے


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ورک ویزہ کی آڑ میں ٹریول ایجنٹس سادہ لوح پاکستانیوں کو لوٹنے لگے


اسلام آباد : سعودی عرب میں تیل کے بحران اور وہاں پاکستانیوں کے لئے ملازمت کے مواقع کم ہونے کے باوجود کئی ٹریول ایجنٹ پاکستانی نوجوانوں کو سعودی عرب کا ورک ویزا دلوانے کیلئے لوٹ رہے ہیں۔
یہ ایجنٹ ویزا جاری کروانے کے علاوہ اچھی تنخواہ کا لالچ بھی دیتے ہیں۔ بے روزگار نوجوان ٹریول ایجنٹوں کا آسان شکار ہیں۔ بہت سے ٹریول ایجنٹ غیر قانونی پریکٹس کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 16ہزار سے زائد ٹریول ایجنٹ ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق اس برس سعودی عرب میں 77,600 ورکرز بھجوائے گئے۔ گزشتہ برس 462,598 پاکستانی ورکرز کو سعودی عرب بھجوایا گیا۔
بعض ورکرز کو وعدہ کے مطابق سعودی عرب میں تنخواہ نہیں دی جاتی۔ اکثر پاکستانی رشتے داروں سے قرض لیکر ویزے کے پیسے دیتے ہیں لیکن وہ کم تنخواہ کے باعث قرض نہیں اتار سکتے۔ یاد رہے گزشتہ برس نوازشریف نے سعودی عرب میں پھنسے ہر پاکستانی شہری کے خاندان کو 50ہزار معاوضہ دینے کااعلان کیا تھا۔ گزشتہ برس سعودی عرب میں تنخواہ نہ ملنے کے باعث 10ہزار پاکستانی ورکرز پھنس گئے تھے۔

Thursday 28 September 2017

ڈی جی آئی بی نواز شریف سے وفاداری نبھارہے ہیں، فواد چوہدری


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ڈی جی آئی بی نواز شریف سے وفاداری نبھارہے ہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد :  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی بی ریاست کی بجائے نواز شریف سے وفاداری نبھارہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کی ٹوئیٹس آتے ہی پتا چل گیا کہ نوازشریف دوبارہ پاکستان چھوڑنے والے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے لیے کئی جماعتوں سے رابطے ہوئے ہیں اور جیسے ہی نمبرز پورے ہوں گے تو امیدوار کا نام سامنے آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے لیکن مریم بی بی کی ٹوئیٹس آتے ہی پتا چل گیا کہ نوازشریف دوبارہ پاکستان چھوڑنے والے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے نام 6 سالوں سے ای سی ایل میں ہیں لیکن نواز شریف کل عدالت میں 5 منٹ کے لیے حاضر ہوئے اور ضمانت تک نہیں کرائی لہذا اس عمل سے امتیازی سلوک کی شکایت پیدا ہورہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے کیوں کہ ہر آدمی کو پتہ ہے کہ عمران خان اگلا وزیر اعظم ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اخلاقی طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔

Wednesday 27 September 2017

کراچی سینٹرل جیل میں داعش کیلئے بھرتیوں کا انکشاف


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

کراچی سینٹرل جیل میں داعش کیلئے بھرتیوں کا انکشاف


کراچی: سینٹرل جیل کراچی میں کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گردوں کی جانب سے داعش کے لیئے بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے اور اب تک کالعدم تنظیم کے تقریباً 30 ملزمان عالمی دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ انکشاف حساس ادارے کی جانب سے خفیہ اطلاع پر سینٹرل جیل میں چھاپا مار کر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد ہوا۔ گرفتار دہشتگرد دو سال سے جیل میں داعش کے لیئے بھرتیاں کررہے تھے، دونوں افراد اب تک 30 قیدیوں کو داعش میں بھرتی کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں میں سے 12 ضمانت پر جیل سے باہر آگئے اور اب وہ لا پتہ ہیں۔
ان دہشت گردوں کے گھروں پر حساس ادارے کی جانب سے چھاپے بھی مارے گئے ہیں لیکن یہ ہاتھ نہ آسکے۔ داعش میں بھرتی ہونے والے قیدیوں میں 7 کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔خیال رہے کہ سی ٹی ڈی نے سینٹرل جیل سے 2 دہشت گردوں کے فرار سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں جیل کی اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا تھا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے خطرناک دہشت گردوں کے فرار سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ میں جمع کرائی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دونوں دہشت گرد افغانستان فرار ہوچکے ہیں۔سی ٹی ڈی نے سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے 2 دہشت گردوں کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی جمع کرائی۔
رپورٹ میں سنگین انکشافات کیے گئے ہیں کہ واقعے کی رات 11 بجے جیل کو تالا لگایا گیا، دہشت گردوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا ذمے دار ایک سزا یافتہ مجرم تھا، مجرم ارشد علی نے ملزم ندیم کی جگہ محمد احمد عرف منا کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔
رپورٹ کے مطابق جیل انتظامیہ نے مجرم ارشد علی کو جیل کلرک یاسر علی کا اسسٹنٹ بنا رکھا تھا اور فرار ہونے والے دہشت گرد شیخ محمد ممتاز کو وارڈز کا سیکیورٹی ذمے دار بنایا گیا تھا۔

عمران خان نااہلی، ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی



مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

عمران خان نااہلی، ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی


اسلام آباد : عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ ن لیگ کے حنیف عباسی نے نئی درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں عمران خان نے کئی موقف بدلے اور ان کا موقف مسترد کردیا جائے ۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج یعنی جمعرات کو کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کیخلاف نااہلی درخواست کی سماعت آج ہوگی
حنیف عباسی کے وکیل اور سینئیر قانون دان اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی طرف سے ایک متفرق درخواست داخل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے مقدمے کی سماعت کے دوران بنی گالا کی ملکیت، بنی گالا کے لیے سابقہ اہلیہ سے قرض لینے اور آف شور کمپنی نیازی سروسز سے متعلق مختلف موقف بدلے ہیں۔
ان کا تازہ ترین موقف بھی پچھلے موقف کے خلاف ہے جسے مسترد کردیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 2 ہزار کے ٹیکس گوشواروں میں65 لاکھ کی رقم جمائما کو بطور گفٹ دکھائی جب کہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں گفٹ کے خانے میں کچھ نہیں لکھا ۔

Tuesday 26 September 2017

امریکا نے اعلان جنگ کر دیا ہے،اب ہم امریکی طیاروں کو نشانہ بنائیں گئے، شمالی کوریا



مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

امریکا نے اعلان جنگ کر دیا ہے،اب ہم امریکی طیاروں کو نشانہ بنائیں گئے، شمالی کوریا


نیویارک:شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو نے کہاہے کہ اامریکی صدر نے اعلان جنگ کر دیا ہے ہم اس کے خلاف تمام اقدامات کرنے کا حق رکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شمالی کورین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری یاد رکھے یہ ٹرمپ تھا۔
جس نے شمالی کوریا سے جنگ کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے اعلان جنگ کے بعد ہم ہر طرح کے اقدامات کا حق رکھتے ہیں، شمالی کورین حدود میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہم امریکی بمبار طیاروں کو مار گرانے کا بھی حق رکھتے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں شمالی کورین وزیر خارجہ کی تقریر کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دنیا کی پہلی فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

دنیا کی پہلی فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں دنیا کی پہلی خود کار فضائی ٹیکسی سروس منظرِ عام پر آگئی‘ جمیرا بیچ پارک میں منعقد ہونے والی تقریب میں دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق آٹونومس ایئر ٹیکسی ( اے اے ٹی ) نامی یہ سروس جلد ہی عوام کے لیے پوری طرح فعال کردی جائے گی‘ یہ دنیا کی پہلی ایئرٹیکسی سروس ہے جو دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی سول ایوی ایشن کے اشتراک سے چلائی جائے گی۔
دو نشستوں والی اس فضائی ٹیکسی میں بیک وقت دو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ بغیر کسی پائلٹ کے آپریٹ کرے گی‘ اسے جرمنی کی ڈرون بنانے والی کمپنی ’وولوکاپٹر ‘نے تیار کیا ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ہمدان کا کہنا تھا کہ کہ’ خطے میں پہلی بغیر ڈرائیور والی میٹرو بنانے کے بعد ہمیں خوشی ہے کہ آج ہم خود کار فضائی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔ کمیونٹی کی خدمت او ر ایک صحت مند اور خوش باش معاشرے کے قیام کے لیے یہ ہماری ایک اورقابلِ ذکر کاوش ہے۔
روڈ اینڈ ٹریفک اتھارٹی کے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل مطار التائر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فضائی ٹیکسی میں مسافروں کی حفاظت کے لیے انتہائی اعلیٰ درجے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ’ اس میں نو بیٹریوں پر مشتمل سسٹم نصب ہے جو کہ بہت جلد چارج ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں پیرا شوٹ بھی رکھا گیا ہے۔

ماں جتنی سخت، آپ کا مستقبل اتنا ہی روشن۔


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ماں جتنی سخت، آپ کا مستقبل اتنا ہی روشن۔


حالیہ تحقیق کے مطابق ماں کی سخت نگرانی میں پلنے والے بچے بہتر شہری بننتے ہیں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے والدین بےحد سخت ہیں اور سخت نگرانی میں آپ کی پرورش کررہے ہیں۔ تو انکی قدر کریں۔
تحقیق کے مطابق سخت مائوں کی پرورش میں پلنے والے بچے، دوسرے بچوں کی نسبت زندگی میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔
ماہرین کا دعوی ہے کہ سخت مائوں کے بچے درحقیقت زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ پر بچپن میں کتنی سختیاں کی گئیں ہوں۔ لیکن انہی سختیوں کی وجہ سے ایک دن آپ اپنی ماں کے شکر گزار ہوں گے۔
انگلینڈ کی “یونیورسٹی آف ایسوسی” کے ایک پروفیسر نے ایک تحقیق کی۔ 6 سالوں کی اس تحقیق میں 13سے14 سال کے بچے شامل تھے۔ پروفیسر “ایریکا رشون” نے تحقیق کے بعد کہا کہ “اس تحقیق میں ہماری توقعات کے برعکس نتائج سامنے آئے۔ اس تحقیق کی روشنی میں یہ ثابت ہوگیا کہ اعٰلی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں میں اکثریت اُن بچوں کی تھی۔ جن کی مائیں سخت تھیں۔
دیکھا یہ گیا ہے کہ سخت ماوٴں کے بچے مائوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ لیکن بعد ازاں زندگی میں بچوں کوسمجھ آتی ہے کہ اُن کی مائوں کی سخت تربیت ہی ان کے روشن مستقبل کی ضامن بنتی ہیں۔

مریم نواز کیخلاف 7 کروڑ ڈالر کی تحقیقات کا کیس، فریقین سے جواب طلب



مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مریم نواز کیخلاف 7 کروڑ ڈالر کی تحقیقات کا کیس، فریقین سے جواب طلب


کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ کی جانب سے بچوں کی تعلیم کے لئے مریم نواز کو دئیے گئے 7 کروڑ ڈالر کی تحقیقات کے لئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی اداروں کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ نے مریم نواز کو 70 ملین ڈالرز دئیے تھے۔ یہ رقم 2 لاکھ پاکستانی بچوں کی تعلیم پر خرچ ہونی تھی لیکن اب تک اس رقم کے خرچ ہونے کا کوئی حساب نہیں ہے۔ مریم نواز اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین نیب کو 70 ملین ڈالرز کی تحقیقات کی ہدایت کی جائے۔ درخواست میں مریم نواز، چیئرمین نیب، وزیراعظم ہاؤس کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

پارٹی صدر کا انتخاب نہ ہونے پر الیکشن کمشن کان لیگ کو نوٹس



مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

پارٹی صدر کا انتخاب نہ ہونے پر الیکشن کمشن کان لیگ کو نوٹس


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مقررہ مدت میں پارٹی صدر کا انتخاب نہ کئے جانے پر مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کر دیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس میں نااہلی کے بعد پارٹی کی صدارت چھوڑ دی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو بذریعہ نوٹس ن لیگ کو پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب کی ہدایت کی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کو پارٹی کے صدر کا انتخاب 45 روز کے اندر کرنا تھا تاہم مقررہ مدت کو مکمل ہوئے ایک ہفتہ گزر گیا جس کے باوجود ن لیگ صدر کا انتخاب نہ کر سکی۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر احسن اقبال کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 3 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن تین اکتوبر کو پارٹی صدر کے انتخاب کے معاملے کی سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ 17 اگست کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران پارٹی کے قائم مقام صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجا ظفرالحق نے قائم مقام صدر کے لئے سردار یعقوب کا نام پیش کیا جس کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی


کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑنے کی اطلاعات، نواز شریف کی پریشانی میں اضافہ


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑنے کی اطلاعات، نواز شریف کی پریشانی میں اضافہ



لندن :بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑنے کی اطلاعات،نواز شریف آج رات لندن روانہ ہو سکتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے جس کی اطلاع نواز شریف کو دے دی گئی ہے۔دوسری طرف یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ عدالت میں نوازشریف نے اپنی اہلیہ کی طبیعت خرابی کا بتایا تھا جس کی وجہ سے عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دی ۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نوا زگلے میں کینسر کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں جبکہ ان کی کیمو تھراپی ابھی شروع ہونا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کا دنیا نیوز کے رپورٹر پر تشدد



مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کا دنیا نیوز کے رپورٹر پر تشدد



Sunday 24 September 2017

فلمسٹار میرا کی اداکارہ مائرہ خان پر لفظوں کی گولہ باری



مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

فلمسٹار میرا کی اداکارہ مائرہ خان پر لفظوں کی گولہ باری


لاہور: فلمسٹار میرا نے ایک بار پھر اداکارہ مائرہ خان پر لفظوں کی گولہ باری شروع کر دی ۔ فلمسٹار میرا نے مائرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائرہ خان خود غرض ، کرپٹ اور نشے کی عادی ہے ، میں نے اس سے پہلے بھی مائرہ خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سٹیٹس اپ لوڈ کیا تھا مگر کسی نے میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔ میرا نے کہا کہ مجھے مائرہ خان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں مگر جو بھی ملکی مفاد کے خلاف کام کرے گا میں اس کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی ۔ دوسری جانب اداکار و ماڈل موسیٰ خان نے مائرہ خان کی حمایت میں کہا کہ ہر فنکار کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے جس میں کسی کو دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں ۔مائرہ خان کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں کیا اس کی کسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ کسی کمرشل یا فلم کا حصہ تھی یا ان کا ذاتی عمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ مائرہ خان ایک بڑی سٹار ہے اور پاکستان میں اس کے ناقدین کی تعداد بھی اسی تناسب سے زیادہ ہے لیکن کسی کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہم فنکاروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرے ۔

Saturday 23 September 2017

سری لنکا سے ٹیسٹ میچز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

سری لنکا سے ٹیسٹ میچز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان


لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ یاسر شاہ اور اظہر علی بھی فٹنس بہتر بناکر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
16 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، وہاب ریاض، شان مسعود، یاسرشاہ، سمیع اسلم، محمد اصغر، محمد عامر، محمد عباس، عثمان صلاح الدین اور امیر حمزہ بھی ہیں۔
جب کہ بلال آصف، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل اور حسن علی بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ پچھلے تین سے چار سال میں کامیاب بولر رہے اور یو اے این کی کنڈیشن میں وہ ہمارے لیے سازگار ہیں جب کہ اظہر علی کو گھٹنے کی تکلیف تھی لیکن ڈاکٹر نے انجیکشن لگا کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت اچھا ہے اور مزید بولر بھی آرہے ہیں جب کہ مصباح اور یونس کی کمی ضرور محسوس ہوگی لیکن کوشش ہے اچھی کارکردگی دکھائی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کررہے ہیں، کپتان سمیت ہر ایک کو پرفارمنس دینا ہوگی جب کہ سرفراز کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور آئندہ بھی امید ہے اچھی رہے گی۔
قومی ٹیم اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز دبئی اور ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے جب کہ دونوں ٹیموں کی سیریز میں 5 ون ڈے، 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہیں۔

پی ٹی وی لاہور سنٹر نے اپنے سینئر فنکاروں کو نظر انداز کررکھا ہے ‘عرفان کھوسٹ


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
پی ٹی وی لاہور سنٹر نے اپنے سینئر فنکاروں کو نظر انداز کررکھا ہے ‘عرفان کھوسٹ


لاہورسینئر اداکارعرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ فنکار کی بنیادی تربیت گاہ ریڈیو پاکستان ہوا کرتی تھی جہاں فنکاروں کے تلفظ پر بھی بڑا زور دیا جاتا تھا اور جو لوگ بھی ریڈیو پاکستان میں کام کر چکے ہیں آج بھی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں ان کا تلفظ سب سے بہتر ہے مگر اب ریڈیو پاکستان میں وہ پروڈیوسر نہیں رہے جو فنکار سے اس کی صلاحیتوں کے مطابق کام لیتے تھے ۔ آج سیکھنے کے لئے سینئر اداکار ہیں جن کے فن کو دیکھ کر وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر سنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ پی ٹی وی لاہور سنٹر نے اپنے سینئر فنکاروں کو مکمل طور پر نظر انداز کررکھا ہے جو پی ٹی وی کی شہرت کا باعث ثابت ہوئے ، صرف طارق عزیز وہ خوش قسمت فنکار ہیں جو آج پچاس سال گزرنے کے باوجود پی ٹی وی سے وابستہ ہیں، باقی سینئر پی ٹی وی چھوڑکر نجی ٹی وی چینلز کی پروڈکشن میں کام کررہے ہیں جو پی ٹی وی کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی آج اگر سینئر اداکاروں کے ساتھ ملکر دوبارہ کام کر ے تو میرے خیال میں پی ٹی وی ڈرامے کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے، فاروق ستار



مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے، فاروق ستار


کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ ہم نے پیپلزپارٹی کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے، ہم نے پیپلزپارٹی کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل پر ایم کیو ایم رکن نے (ن) لیگ کو سپورٹ کیا ہے توکارروائی ہوگی، انتخابی اصلاحات پر پیپلزپارٹی کی ترمیم کی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے حمایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی پیکج اس شہر کا حق ہے اور اس پر آنے والے دنوں میں کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کئی بار کہا ہے کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں۔

کم جانگ ان نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دیدیا


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

کم جانگ ان نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دیدیا


شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے امریکی صدر ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا ہے۔کم جانگ ان نے ٹرمپ کی اقوام متحدہ میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو دھمکیوں بھری تقریر کی قیمت چکانی پڑے گی اور خوف زدہ کتے اونچا بھونکتے ہیں۔
کم جوانگ ان نے امریکی صدر ٹرمپ کو دھمکی دی کہ سٹھیائے ہوئے بوڑھے کو گولیوں سے راہ راست پر لاؤں گا۔ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے کسی بھی سربراہ کا ایسا یہ پہلی بار براہ راست ردعمل ہے۔اس سے پہلے ٹرمپ نے کم جانگ ان کو راکٹ مین کہہ کرپکارا تھا اورشمالی کوریا کو تباہ وبرباد کرنے کی دھمکی دی تھی۔دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ اور کم جانگ ان نرسری کے بچوں کی طرح لڑرہے ہیں، دماغوں کی گرمی ختم کرنے کے لیے خاموشی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات پر خاموشی اختیارنہیں کی جاسکتی مگرجنگ مسلط ہونا بھی ناقابل قبول ہے۔

سعودی عرب، خواتین کو آدھے دماغ کا کہنے والے مفتی پر پابندی عائد


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب، خواتین کو آدھے دماغ کا کہنے والے مفتی پر پابندی عائد


ریاض : سعودی عرب میں خواتین کو آدھے دماغ کا کہنے والے سعودی مفتی شیخ سعد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سعودی مفتی نے عورتوں کی ڈرائیونگ پر پابندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان میں مردوں کے مقابلے میں ‘ذہانت’ نہیں ہوتی اور اسی لیے انھیں گاڑی نہیں دی جانی چاہیے۔
شیخ سعد الحجری کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر بڑی تنقید کی گئی۔ اس تنقید کے بعد سعودی حکومت نے شیخ سعد پر تبلیغ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ شیخ سعد نے کہا تھا کہ عورتوں کے پاس مردوں کے مقابلے میں آدھا دماغ ہوتا ہے اور یہ آدھا دماغ مزید آدھا رہ جاتا ہے جب وہ مارکیٹ جاتی ہیں۔
شیخ سعد کے اس بیان کے بعد ان پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔ شیخ سعد سعودی صوبے عسیر کے فتویٰ اتھارٹی کے سربراہ ہیں ان پر تبلیغ کرنے کی پابندی صوبے کے گورنر نے عائد کی ہے۔

وزیراعظم سمیت (ن) لیگ کی قیادت لندن میں موجود، اہم فیصلہ سامنے آنے والا ہے


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

وزیراعظم سمیت (ن) لیگ کی قیادت لندن میں موجود، اہم فیصلہ سامنے آنے والا ہے


لندن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے جب کہ (ن) لیگ کی دیگر قیادت نے بھی لندن میں ہی ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن میں آج سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مریم نواز پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں جب کہ شہبازشریف بھی لندن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں نوازشریف کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،نیب کیسز، عدالتی مقدمات پر غور ہوگا جب کہ اجلاس میں پارٹی صدارت سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کو بہت جلد بہت سے اہم امور نمٹانے ہیں، پارٹی کے مستقل صدر کا فیصلہ کرنا ہے اور تنظیمی امور پر غور کرنا ہے
واضح رہے کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کو نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے اور عدم پیشی پر گھر کے دروازوں پر نوٹس لگارکھے ہیں۔
حکومت نے کل ہی قانون بنوایا کہ آرٹیکل 62،63 کے تحت نا اہل شخص بھی پارٹی سربراہ ہوسکتاہے، لیکن اپوزيشن کے سیاسی رہنماؤں نے اسے بھی عدالتوں میں چلینج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

لندن میں ”اوبر“ ٹیکسی سروس کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

لندن میں ”اوبر“ ٹیکسی سروس کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا


لندن: برطانیہ کی مواصلات و ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے موبائل فون ایپلیکشن کے ذریعے ٹیکسی فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی اوبر پر قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کا اجازت نامہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرمٹ منسوخی کی صورت میں لندن میں ’اوبر‘ سے وابستہ 40 ہزار ڈرائیورز اور 35 لاکھ عام شہری بھی متاثر ہو سکتے ہیں جنہیں فون پر ٹیکسی کی سہولت حاصل رہی ہے۔
لندن ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ’اوبر‘ کا پرمٹ واپس لینے اور اس کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ کمپنی نے متعدد بار دی گئی وارننگ پر کوئی جواب نہیں دیا۔ ٹیکسی کمپنی کو متعد مرتبہ خبردار کیا گیا اس کی سروس مسافروں کی سلامتی اور تحفظ کے معیار پر پوری نہیں اترتی۔
نیز اس کمپنی کے ڈرائیوروں کی سواریوں کے ساتھ بدسلوکی کی شکایات بھی عام تھیں تاہم اس کے باوجود ’اوبر‘ فیصلے کے خلاف 21 روز میں اپیل کر سکتی ہے۔ لندن ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ’اوبر‘ کمپنی کی جانب سے کئی خامیوں کا ارتکاب کیا گیا۔
اس کے ساتھ وابستہ مرد و خواتین ڈرائیوروں کا عدالتی ریکارڈ جمع نہیں کرایا جاتا۔ لندن کے میئر صادق خان نے ’اوبر‘ ٹیکسی کمپنی کے خلاف کیے گئے فیصلے کی تائید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں کرائے پر ٹیکسی کی سروس فراہم کرنے والی کسی بھی کمپنی کو قوانین کی سختی سے پابندی کرنا ہو گی۔

بھارت میں یوکرائن کے سفیر کا آئی فون چھین لیا گیا



مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

بھارت میں یوکرائن کے سفیر کا آئی فون چھین لیا گیا



نئی دہلی: بھارت میں دن دیہاڑے ایک راہزن نے یوکرائن کے سفیر ڈاکٹر اگور پولکا کا مہنگا فون چھین کر رفو چکر ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن کے سفیر ڈاکٹر اگور پولکا نے صبح کے وقت اپنی سرکاری گاڑی اور ڈرائیور کو دریا گنج کی پارکنگ میں چھوڑا اور خود لال قلعہ کی سیر و تفریح کے لئے نکل گئے۔

فوٹوگرافی کے شوقین یوکرائنی سفیر نے لال قلعہ کے انگوری باغ میں چند تصاویر بنانے کے لیے اپنا آئی فون نکالا اور انہوں نے بمشکل 2 ہی تصویریں لی ہوں گی کہ اس دوران اچانک ایک شخص آیا اور ان کا آئی فون چھین کر فرار ہو گیا۔

یہ سب اتنا جلدی ہوا کہ یوکرائن کے سفیر اس چور کا پیچھا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکے تاہم انہوں چور کے بارے میں کچھ تفصیلات پولیس کو فراہم کی ہیں۔دوسری جانب کوتوالی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم یوکرائن کے سفیر کا موبائل فون حاصل کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔

شریف خاندان کو احتساب عدالت میں پیشی کیلئے سمن لندن ارسال



مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

شریف خاندان کو احتساب عدالت میں پیشی کیلئے سمن لندن ارسال



لاہور: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف، حسن، حسین، مریم اور کیپٹن صفدر کی طلبی کے سمن تعمیل کیلئے لندن بھجوا دیئے۔ وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشن کو بھجوائے گئے سمن کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم، ان کے بچوں اور داماد کی طلبی کے سمن پر لندن فلیٹس کا پتہ درج ہے۔ عدالت نے پانچوں ملزمان کو 26 ستمبر کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔