Wednesday 27 September 2017

عمران خان نااہلی، ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی



مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

عمران خان نااہلی، ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی


اسلام آباد : عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ ن لیگ کے حنیف عباسی نے نئی درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں عمران خان نے کئی موقف بدلے اور ان کا موقف مسترد کردیا جائے ۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج یعنی جمعرات کو کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کیخلاف نااہلی درخواست کی سماعت آج ہوگی
حنیف عباسی کے وکیل اور سینئیر قانون دان اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی طرف سے ایک متفرق درخواست داخل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے مقدمے کی سماعت کے دوران بنی گالا کی ملکیت، بنی گالا کے لیے سابقہ اہلیہ سے قرض لینے اور آف شور کمپنی نیازی سروسز سے متعلق مختلف موقف بدلے ہیں۔
ان کا تازہ ترین موقف بھی پچھلے موقف کے خلاف ہے جسے مسترد کردیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 2 ہزار کے ٹیکس گوشواروں میں65 لاکھ کی رقم جمائما کو بطور گفٹ دکھائی جب کہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں گفٹ کے خانے میں کچھ نہیں لکھا ۔

No comments:

Post a Comment