Saturday 30 September 2017

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز کی پیشرفت رپورٹ نگراں جج کو ارسال


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز کی پیشرفت رپورٹ نگراں جج کو ارسال


اسلام آباد: نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف دائر ریفرنسز پر پیشرفت رپورٹ نگراں جج کو بھجوادی۔
نیب کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں دائر ریفرنسز پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے اور اسلام آباد کی احتساب عدالت نے میاں نوازشریف پر فرد جرم کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے جب کہ ان بچوں کو بھی اسی روز پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے ریفرنسز پر پیشرفت رپورٹ کیسز کی نگرانی کرنے والے سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس اعجاز الاحسن کو بھجوادی ہے جو پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار کے دستخط سے جمع کرائی گئی۔
نیب رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ہیں، نواز شریف اور ان کے بچوں کی آئندہ پیشی 2 اکتوبرکو ہے جب کہ نواز شریف کے بچوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ کیس میں اسحاق ڈار کی پیشی 4 اکتوبر کو ہوگی جب کہ چاروں ریفرنسز میں گواہوں کی فہرست مکمل ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف لندن پراپرٹیز اور آف شور کمپنیوں پر 3 ریفرنسز دائر کیے ہیں اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر ایک ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس میں عدالت کے 5 رکنی لارجر بینچ نے جسٹس اعجاز الاحسن کو کیسز پر نگراں جج مقرر کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment