Saturday 30 September 2017

آصف زرداری اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بچانے کے لئے سرگرم


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

آصف زرداری اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بچانے کے لئے سرگرم


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری سرگرم ہوگئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو اسلام آباد طلب کرلیا جب کہ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے دوران اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی تحریک انصاف کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پی ٹی آئی کی تحریک کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا ایسا ایشو چھیڑا گیا جس کی ضرورت نہیں تھی تاہم پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اتحاد پر بھی مشاورت کی گئی جب کہ اس دوران اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے امکان اور چیرمین نیب کے تقرر سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
دوران اجلاس خورشید شاہ بت مختلف سیاسی جماعتوں اور وزیر اعظم سے ہونے والی بات چیت پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں آصف زرداری نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ آج کل کیا ایم کیوایم حکومت میں ہے یا اپوزیشن میں؟ جس پر خورشید شاہ نے جواب دیا کہ ایم کیو ایم نے کچھ دن پہلے وزیر اعظم شاہد خاقان کو ووٹ دیا تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پر اعتماد ہیں، ہمیں تمام ساتھیوں اور اتحادیوں کا اعتماد حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نےغیر جانبدار اورغیر متنازع چیرمین نیب کے چناؤ کا حق خورشید شاہ کو دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس کے بعد خورشید شاہ وزیر اعظم کو اپوزیشن کے متفقہ نام سے آگاہ کریں گے۔خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان ایک ملاقات بھی ہوچکی ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران پارلیمانی سیاست میں تعاون اور نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

No comments:

Post a Comment