Tuesday 26 September 2017

ماں جتنی سخت، آپ کا مستقبل اتنا ہی روشن۔


مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ماں جتنی سخت، آپ کا مستقبل اتنا ہی روشن۔


حالیہ تحقیق کے مطابق ماں کی سخت نگرانی میں پلنے والے بچے بہتر شہری بننتے ہیں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے والدین بےحد سخت ہیں اور سخت نگرانی میں آپ کی پرورش کررہے ہیں۔ تو انکی قدر کریں۔
تحقیق کے مطابق سخت مائوں کی پرورش میں پلنے والے بچے، دوسرے بچوں کی نسبت زندگی میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔
ماہرین کا دعوی ہے کہ سخت مائوں کے بچے درحقیقت زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ پر بچپن میں کتنی سختیاں کی گئیں ہوں۔ لیکن انہی سختیوں کی وجہ سے ایک دن آپ اپنی ماں کے شکر گزار ہوں گے۔
انگلینڈ کی “یونیورسٹی آف ایسوسی” کے ایک پروفیسر نے ایک تحقیق کی۔ 6 سالوں کی اس تحقیق میں 13سے14 سال کے بچے شامل تھے۔ پروفیسر “ایریکا رشون” نے تحقیق کے بعد کہا کہ “اس تحقیق میں ہماری توقعات کے برعکس نتائج سامنے آئے۔ اس تحقیق کی روشنی میں یہ ثابت ہوگیا کہ اعٰلی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں میں اکثریت اُن بچوں کی تھی۔ جن کی مائیں سخت تھیں۔
دیکھا یہ گیا ہے کہ سخت ماوٴں کے بچے مائوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ لیکن بعد ازاں زندگی میں بچوں کوسمجھ آتی ہے کہ اُن کی مائوں کی سخت تربیت ہی ان کے روشن مستقبل کی ضامن بنتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment